واساکاشہرمیں3نئے واٹرٹینکس بنانے کافیصلہ

لاہور(کرائم رپورٹر)واسا نے شہر میں تاریخ میں پہلی بار اپنی ذاتی سورس فنڈنگ سے تین نئے واٹر ٹینکس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔واسا کے ایم ڈی کے مطابق شہر میں پانی محفوظ بنانے اور بارشی پانی کے مسائل حل کرنے کے لیے یہ میگا پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے۔واسامنصوبہ بندی کے مطابق لکشمی چوک، برکت مارکیٹ اور بابا گرائونڈ اسلامپورہ میں واٹر ٹینکس تعمیر کرے گا جبکہ ظہور الٰہی روڈ پر بارشی پانی جمع نہ ہونے دینے کے لیے نئی بڑی فورس مین لائن بھی ڈالی جائے گی۔واساکا تاریخ میں پہلی مرتبہ سرپلس بجٹ دینے میں کامیاب ہوا ہے۔