واٹرٹینکس کی صلاحیت بڑھانے کی تیاری

نکاسی آب کے نظام کی بہتری کیلئے نئی سیوریج لائنیں بچھائی جائیں گی،،واسا نے منصوبے میں تبدیلی کردی 
لاہور (کرائم رپورٹر)تاجپورہ میں بارشی پانی محفوظ کرنے والے واٹر ٹینکس کی کپیسٹی میں اضافہ،واسا نے منصوبے میں تبدیلی کرتے ہوئے ٹینکس کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ کیا، تاجپورہ میں 40 لاکھ گیلن پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش والے ٹینکز تعمیر ہوں گے،بابری پارک میں 26 لاکھ گیلن کا وارٹر ٹینک تعمیر کیا جائے گا، آمنہ پارک بی بلاک میں 14 لاکھ گیلن پانی ذخیرہ کرنے والا ٹینک زیر تعمیر ہے، واسا کی جانب سے آمنہ پارک بی بلاک اور بابری پارک تاجپورہ میں واٹر ٹینک کی تعمیر جاری ہے، بارشی پانی کو محفوظ بنانے کے لیے واٹر ٹینک کی تعمیر کا دائرہ بڑھا دیا گیا، تعمیراتی کام کے بعد 40 لاکھ گیلن بارشی پانی ذخیرہ کرنے کے قابل ہوگا، تاجپورہ میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے نئی سیوریج لائنیں بچھائی جائیں گی، نئی سیوریج لائنوں کی تنصیب سے بارشوں کے دوران نکاسی بہتر ہوگی، واسا نے تاجپورہ میں نکاسی آب کے پرانے نظام کی جگہ نیا سسٹم تجویز کر دیا، سیوریج سسٹم اور وارٹر ٹینکز کی اپ گریڈیشن سے علاقہ بارشی مسائل سے محفوظ ہوگا۔