فرنیچر کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی

لاہور(کرائم رپورٹر)مشن روڈ پر واقع کیمرہ مارکیٹ میں فرنیچر کی ایک دکان میں آگ لگ گئی، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی فائر فائٹنگ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ دکان میں موجود فرنیچر اور دیگر سامان میں لگی، جس پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز نے فوری امدادی کارروائی شروع کر دی۔ ریسکیو کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آگ پر قابو پانے کی کارروائی جاری ہے