دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

لاہور (کرائم رپورٹر) ملتان روڈ پر چھپر اسٹاپ کے قریب ایک دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق دکان میں پلاسٹک کی شیٹس موجود تھیں، جس کے باعث آگ پھیلنے کا خدشہ تھا، تاہم ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔