لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور میں ایم ایم عالم روڈ پر زوم پیٹرول پمپ کے قریب واقع ایک پلازے کے جنریٹر روم میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کر دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق بروقت کارروائی کے باعث آگ پر قابو پا لیا گیا۔ واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔