بیوپاری سے لاکھوں کے مویشی لو ٹنے والے 5ڈاکو گرفتار

ڈاکوئوں  مزمل کاٹھیا، شہروز کاٹھیا، حسن نے  یعقوب سے مویشی لوٹے
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ شاہکوٹ کی حدود میں  ڈاکو بیوپاری کے  ڈالہ سے تین بیل، تین بھینسیں مالیت 30 لاکھ روپے لوٹ کر فرار، پولیس کی بروقت کاروائی، 5 مسلح ڈاکو گرفتار، مال مسروقہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہکوٹ کی حدود چک نمبر 22 چودہ ایل میں بیوپاری محمد یعقوب کے شہ زور ڈالہ سے مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر تین عدد بیل اور تین عدد بھینسیں مالیت 30 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ شاہکوٹ نے کاروائی کرتے ہوئے پانچ ڈاکوئوں مزمل کاٹھیا، شہروز کاٹھیا، حسن، محسن کاٹھیا اور ناظم کو گرفتار کرلیا اور ڈاکوئوں کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلیا۔