پٹرولنگ پولیس کی کارروائی،5ڈاکو گرفتار،5موٹرسائیکلیں بر آمد

دیپالپور (خصوصی رپورٹ) پٹرولنگ پولیس ضلع اوکاڑہ نے متعدد کارروائیوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 5 موٹر سائیکلیں بر آمدکرکے5 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نیگرفتارملزموں ذوالفقار علی،علی احمد،حق نواز،محمد یاراوروقار حسین نے اقبال ٹا ئون،جنوبی چھا ئونی لاہور،سٹی،صدر جڑانوالہ اور سٹی رینالہ خورد سے لاکھوں روپے مالیتی موٹرسائیکلیں چھینی تھیں ،پولیس نے موٹرسائیکلیں مالکان کے حوالے کردیں۔