دو بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج

قصور(خصوصی رپورٹ) واپڈا کی ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ کنڈی لگانے والے دو بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج۔ ایس ڈی او واپڈا عاشق علی نے پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن میں مقدمات درج کروائے کہ چھینہ اوتاڑ اور کوٹ تاجدین میں دورانِ چیکنگ صارفین سردار امین ڈوگر اور فیاض عرف رانا  نے واپڈا کی ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کرمحکمہ واپڈا کو 4لاکھ 80 ہزار روپے کا نقصان پہنچایا جس پر پولیس  نے دونوں بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔