بچیکی میں نادہندگان سے10لاکھ روپے سے زائد واجبات وصول کرلئے گئے
چونیاں،الہ آباد،بچیکی (خصوصی رپورٹ )لیسکو سب ڈویڑن چونیاں نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا ، 11 کے وی تار ، کیبل اور کنڈے لگانے والے چوروں کے میٹرز اتار لئے گئے، 4 ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر دئیے گئے۔ ایس ڈی او چونیاں ایسٹ عبید الرحمٰن خان نے لیسکو ٹیم، ایلیٹ فورس اور رینجرز کے ہمراہ کندو موڑ،بھیمکے ،چاڑ کئے گا ئوں میں نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا۔ 16 عادی بجلی چور گرفتار کئے جنہیں حوالہ پولیس کر دیا گیا ۔ ادھر لیسکو سب ڈویڑن بچیکی نے رینجرز اہلکاروں کے ہمراہ نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا ،دس لاکھ روپے سے زائد واجبات وصول کر لئے گئے ۔مین بازار محلہ اسلام پورہ ، اونچا بازار ، باورے اور دیگر علاقوں میں ریکوریاں کی گئیں۔