پاکپتن (خصوصی رپورٹ)نہری پانی چوری کے خلاف محکمہ انہار کا کریک ڈاو ن، 3 مقدمات درج۔چیف انجینئر ساہیوال اریگیشن زون کا نہروں کا دورہ، غیر قانونی آبپاشی اور نہری قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر محکمہ انہار کی مدعیت میں تھانہ صدر عارف والا اور تھانہ رنگ شاہ میں تین الگ الگ مقدمات درج کروا د ئیے گئے۔ چیف انجینئر ساہیوال اریگیشن زون نے عارف والا کا دورہ کیا اور مختلف نہروں و راجباہوں کا معائنہ کرتے ہوئے ٹیل تک پانی کی فراہمی اور پانی چوری کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔