ملوث 11 ہزار ملزموں کو عدالتوں سے سزا اور جرمانے کروائے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال اب تک لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف 75 ہزار 582 مقدمات درج کر کے بجلی چوری میں ملوث 51 ہزار 948 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ بجلی چوری کے 50 ہزار 980 مقدمات کے چالان مکمل کیے گئے جبکہ بجلی چوری میں ملوث 11 ہزار سے زائد ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں اور جرمانے کروائے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں بجلی چوری کے 21 ہزار 697 مقدمات درج کیے گئے اور 26 ہزار 760 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف ترجیحی کارروائیاں جاری رکھی جائیں