گھر میں آتشزدگی ، بچہ جاں بحق،سلنڈر دھماکا، 6زخمی

 بھگت پورہ محمد دین کالونی میںکمرے آگ بھڑکی،5سالہ بچہ مردہ ملا، باگڑیاں میں گھر میں سلنڈر پھٹ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ شالیمار کے علاقے بھگت پورہ محمد دین کالونی میں گھر میں آگ لگنے کے نتیجے میں ایک 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا،، باگڑیاں میں سلنڈر دھماکا، 6زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ گھر کے ایک کمرے میں لگی، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور فوری طور پر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیاریسکیو حکام کے مطابق آگ بجھانے کے دوران 5 سالہ احمد ولد ماجد کو مردہ حالت میں پایا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی جاری رکھی جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیںمسلم چوک باگڑیاں گرین ٹائون کے علاقے میں گھر کے اندر سلنڈر دھماکے کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز اور ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیاریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد جناح ہسپتال منتقل کر دیازخمی ہونے والوں میں نعمان ، اسلم ، مسز اسلم ، ثناء￿  ، فیضان اور ڈیڑھ سالہ میرب شامل ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا