شہری کو پونے6 کروڑسیزائد کابوگس بل ،توہین عدالت پر لیسکو چیف کونوٹس

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے شہری کو پونے6 کروڑ روپے سے زائد کا بجلی کابوگس بل بھجوانے اور عدالتی حکم کے باوجود اس کی درستی نہ کرنے کے معاملے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو محمد رمضان بٹ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔جسٹس شاہد کریم نے شہری لیاقت علی کی دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے مطابق لیسکو کی جانب سے انہیں 5 کروڑ 79 لاکھ33 ہزار 969 روپے کا بجلی بل بھجوایا گیا، جو حقائق کے برعکس اور غلط ہے، بل کی درستی کیلئے لیسکو کے متعلقہ افسروں کو متعدد درخواستیں دیں، تاہم شنوائی نہ ہوئی، مجبور ہو کر ہائیکورٹ سے رجوع کرنا پڑا، عدالت عالیہ نے8دسمبر2025کو واضح حکم جاری کیا تھا کہ نیپرا درخواست گزار کو ذاتی طور پر سن کر بل کی درستی کے حوالے سے قانون کے مطابق فیصلہ کرے، عدالتی حکم پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا، لیسکو چیف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔