کراچی (آئی این پی) کراچی میں ای چالان کے خلاف درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کونوٹس جاری کردیئے۔سندھ ہائیکورٹ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر و دیگر کی ای چالان کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس پرعدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سی سی ٹی وی کیمروں اور مصنوعی ذہانت سے خودکار نظام کے تحت خلاف ورزی پر ای چالان بھیجے جارہے ہیں۔