اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل مسجد میں نامناسب لباس میں داخلے اور ویڈیوز بنانے پر پابندی کی درخواست پر انچارج مسجد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ، چیئرمین سی ڈی اے ،وزارت مذہبی امور اوردیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ شہری مشرف زین نے درخواست میں موقف اختیار کیاکہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز سے مشاہدے میں آیا کہ کچھ لوگ مسجد کے احاطے میں غیر شائستہ ویڈیوز بناتے ہیں، موسیقی اور رقص کے ساتھ بنائی گئی ویڈیوز سے مسجد کی حرمت اور وقار مجروح ہوتا ہے، مسجد انچارج ، ڈپٹی کمشنر اور چیئرمین سی ڈی اے کو تحریری شکایات بھجوائیں لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی ،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔