نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ ) شہر اور گردونواح میں متعدد افراد کو لوٹ لیا گیا، بتایا گیا ہے کہ نواحی گاو?ں کوٹلی سیہول کے رہائشی ابرار سیہول کو واک کرتے ہوئے ،جبکہ راہگیر انضمام الحق حیدر سمیت متعدد دیہاتیوں سے ڈاکوو?ں نے 50 ہزار کے قریب نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے موبائل و دیگر کاغذات چھین لئے، کوٹ بھیلاں کے رہائشی ہمایوں قاسم نے رائس ڈیلر فیصل امین سے مختلف اوقات میں 7لاکھ نقدی لی، واپسی کے مطالبہ پر ہمایوں قاسم نے نجی بینک کاچیک دیا جو بوگس نکلا، نارنگ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔