جوتوں میں پیسے چھپاکر جھوٹی کال کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹائون پولیس نے جوتوں میں پیسے چھپا کر 15 پر رابری کی جھوٹی کال دینے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق شہری نے 15پر کال کر کے اطلاع دی کہ دو ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور اس سے گن پوائنٹ پر 1 لاکھ 50ہزار کی رقم چھین کر فرار ہوگئے ،کالر شہزاد خالد سے انٹیروگیشن کی تو اس نے بتایا کہ وہ نجی کمپنی کا سیلز مین ہے اور اپنے مالک کے پیسوں کو خورد برد کرنا چاہتا تھا ،پولیس نے ملزم کے قبضہ سے خرد برد کی ہوئی نقد 1 لاکھ 50 ہزار رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔