لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد پولیس نے15پرڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والاملزم گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق کالرصداقت نے اڑھائی لاکھ کی رقم چھینے کی جھوٹی اطلاع دی جس پرشفیق آباد پولیس نے فوری رسپانس دیا،دوران انٹیروگیشن ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو چکمہ نہ دے سکا اور اس نے انکشاف کیا ہے ا س نے اپنے باپ کے پیسوں کوموٹرسائیکل کے ٹاپے میں چھپاکرجھوٹی کال کی، پو لیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے رقم برآمد کر لی۔