پاکستان سے گن کے پارٹس گاڑی میں چھپاکر برطانیہ سمگل کرنیوالے ملزم کو 8 سال سزا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سے گن کے پارٹس گاڑی میں چھپا کر برطانیہ سمگل کرنے والے ملزم کو 8 سال قید کی سزا سنادی گئی۔یاسر خان کے اسلحہ سمگل کا اعتراف کرنے کے بعد برمنگھم کرائون کورٹ نے سزا سنائی۔بارڈر فورس نے پرانی گاڑی سے گن کے پارٹس گزشتہ سال 7 جولائی کو برآمد کئے تھے، گن کے پارٹس فیول ٹینک کے اندر، ونڈ سکرین کے نیچے اور انجن کے پیچھے چھپائے گئے تھے۔