15 پر جھوٹی کال کرنیوالا حوالات بند

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ اوگلبرگ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیسوں کیلئے جھوٹی 15پر کال کرنے والا ملزم کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ایس ایچ اوگلبرگ تیمور عباس نیپولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیسوں کیلئے جھوٹی 15پر کال کرنے والا ملزم ظہیرکوگرفتارکرلیا ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس کے مطابق ملزم ظہیرنے اپنی موٹر سائیکل مین مارکیٹ گلبرگ میں کھڑی کی تھی ملزم گھر والوں سے پیسوں کی ڈیمانڈ کرتا تھا جو پیسے نہیں دے رہے تھے ملزم نے جھوٹی کال کرکے چوری کا ڈرامہ رچایا تاکہ موٹر سائیکل بیچ سکے ملزم ظہیر کیخلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیاایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔