اسرائیل کے فضائی حملے میں حماس کے اعلیٰ کمانڈر بلال شہید

کمانڈر بلال حماس کی نخبا فورس کے پلاٹوں کمانڈر تھے اور اسرائیل کے دو اہم علاقوں میں یلغار کی قیادت کی تھی
تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے جنوبی غزہ کے علاقے میں حماس کی ایلیٹ نْخبا فورس کے اعلیٰ کمانڈر کو بلال ابو عاصی کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ بلال ابو عاصی، حماس کی نْخبا فورس کے پلاٹون کمانڈر تھے اور 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کے دو علاقوں پر یلغار کی قیادت کی تھی۔صیہونی فوج کے بیان میں مزید کہا گیا کہ بلال ابو عاصی کی قیادت میں اسرائیلی علاقوں میں یلغار میں درجنوں شہری ہلاک اور اغوا ہوئے تھے۔