غزہ (آئی این پی )اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے غزہ میں ایک فضائی حملے کے دوران حماس کے عسکری ونگ کے ایک سینئر کمانڈر کو نشانہ بنایا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری ونگ کے ایک سینئر کمانڈر کو نشانہ بنایا ہے، تاہم فوری طور پر اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔دوسری جانب برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ہونے والے ایک اسرائیلی فضائی حملے میں کمانڈر سمیر ابو یونس جاں بحق ہو گئے۔طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ خان یونس کے علاقے المواسی میں ایک سڑک پر کیا گیا جس میں سمیر ابو یونس جان سے گئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے