مصر، ترکی، قطر کے تعاون سے حماس کو غیر مسلح کریں گے، صدر ٹرمپ

 حماس کو  وعدوں کا پاس کرناہوگا، میری ٹیم نے غزہ تک انسانی امداد پہنچانے میں مدد کی
واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے  کہ مصر، ترکی، قطرکے تعاون سے حماس کو غیر مسلح کریں گے، ان سے تمام ہتھیاروں کی حوالگی اور ہر سرنگ ختم کریں گے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکی صدر نے نیشنل کمیٹی فاردی ایڈمنسٹریشن آف غزہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے 20 نکاتی امن منصوبے کے اگلے مرحلے میں داخل ہوچکے، فلسطینی قائدین پرامن مستقبل کیلئے یغیرمتزلزل عزم رکھتے ہیں۔ امریکی صدرنے مزید فلسطینی ٹیکنوکریٹک حکومت کوغزہ  کانظام چلانے کی حمایت حاصل ہے، حماس کوفوری طور پر اپنے وعدوں کا پاس کرناہوگا، میری ٹیم نے غزہ تک انسانی امداد پہنچانے میں مدد کی۔