اسلام آباد( آن لائن ) ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات میں ترکی، مصر اور پاکستان نے پس پردہ ثالثی کا اہم کردار ادا کیا ہے‘سینئر امریکی ذرائع کے مطابق، ان تینوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے گزشتہ دو دنوں کے دوران وائٹ ہاؤس کے ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ذرائع نے بتایا کہ ثالثی کا عمل جاری ہے اور پیش رفت ہو رہی ہے، جس کا مقصد کشیدگی کم کرنا، ممکنہ جنگ کے خطرات کو ختم کرنا اور باقی تمام مسائل کے حل کی راہ ہموار کرنا ہے۔