عراقچی کا مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے رابطہ، جنگ بندی پر تبادلہ خیال

تہران(آئی این پی ) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران جنگ بندی اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق ہفتہ و اتوار کی درمیانی شب ہونیوالے اس ٹیلیفونک رابطے میں ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور ان کے مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی نے سفارتی امور، امریکہ اسرائیل جنگ میں جنگ بندی اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دوسری جانب عباس عراقچی نے ترک وزیرِ خارجہ حقان فیدان سے بھی ٹیلی فون پر بات کی اور انھیں بھی جنگ بندی سے متعلق تازہ پیش رفت اور خطے میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔