تل ابیب (آئی این پی )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطاقب اسرائیلی وزیراعظم دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماوں نے غزہ کو عسکریت سے پاک اور حماس کو غیرمسلح کرنے کے عزم پر تبادلہ خیال کیا۔اسرائیلی وزیراعظم دفتر کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں امن معاہدے کو آگے بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی