خاتون کے دو بیٹوں کی بازیابی درخواست پر ڈی پی او قصور ذاتی حیثیت میں طلب

    لاہور (یواین پی) لاہور ہائیکورٹ نے خاتون کے دو بیٹوں کی بازیابی درخواست پر ڈی پی او قصور کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے کوثر پروین کی جانب سے دائر بازیابی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس گھر پر چھاپہ مار کر دو بیٹوں کو ساتھ لے گئی،تھانہ صدر پولیس سے رابطہ کیا مگر انہوں نے کسی گرفتاری سے انکار کر دیا،خدشہ ہے کہ پولیس انہیں کسی جعلی پولیس مقابلے میں قتل کر دے گی ،استدعا ہے کہ عدالت پولیس کو درخواست گزار کے بیٹوں کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے۔