توہین عدالت کیس ، ڈی پی او قصور ذاتی حیثیت میں آج طلب

لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس نے ڈی پی او کی جانب سے مکمل رپورٹ فائل نہ کرنے پراظہار ناراضی کیا
لاہور( آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی پی او قصور کو ذاتی حیثیت میں آج منگل کو طلب کرلیاگیا۔ ڈی پی او قصور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کنزہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ عدالت نے ڈی پی او کی جانب سے مکمل رپورٹ فائل نہ کرنے پراظہار ناراضی کیا،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہاکہ ڈی پی او کی انکوائری رپورٹ میں تاریخ نہیں لکھی گئی ،عدالت  نے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج منگل تک ملتوی کردی۔