پشاور(آن لائن)پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کو طیارے سے آف لوڈ کرنے کے خلاف درخواست پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو طیارے سے آف لوڈ کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پرجسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ثابت خان پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی۔