لڑکی بازیابی کیس، ایس ایس پی گوجرانوالہ ذاتی حیثیت میں طلب

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے بائیس سالہ لڑکی ہاجرہ کی بازیابی کیس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے دوران سماعت حکم دیا کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ ایک ہفتہ میں بچی بازیاب کرا کر پیش کریں ،دوران سماعت جسٹس علی ضیا باجوہ نے ریمارکس دیئے کہ تفتیشی افسر کی اس کیس میں ابھی تک کوئی کارکردگی نہیں ہے،تفتیشی کے بیان پر جسٹس علی ضیا باجوہ نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان ضمانت قبل از گرفتاری پر ہوں یا کچھ بھی ہو مجھے لڑکی بازیاب چاہیے۔