اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی تک ذاتی معالج تک رسائی کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کل12 مئی منگل کوذاتی حیثیت میں پیش ہوں گے۔ سابقہ سماعت پرعدالت نے خبردار کیاتھاکہ پیش نہ ہونے کی صورت میں ہم آدمی بھجوائیں گے، جو انہیں گرفتار کر کے لے آئے گا۔بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی تک ذاتی معالج کی رسائی اور فیملی سے ملاقات کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے۔ ایڈووکیٹ جنرل نوید حیات ملک اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان اکرم عدالت میں پیش ہوں گے