ایران میں بازیاب ہونیوالی پاکستانی خاتون کا معاملہ الجھ گیا

 خاتون کو ہرمزگان صوبے کے دارلحکومت بندرعباس میں پولیس کیمپ میں منتقل کر دیا گیا 
     تہران (یواین پی)ایران میں بازیاب ہونے والی پاکستانی خاتون نے تنہا وطن واپس آنے سے انکار کر دیا اور مبینہ طور پر سفری دستاویز کے بغیر ایران کا سفر کرنے کے سبب خاتون کا معاملہ مزید الجھ گیا ہے۔بازیاب ہونے والی پاکستانی خاتون کا تحریری اور ویڈیو پیغام نجی ٹی وی نے حاصل کیا جس جس میں 4 ماہ کی حاملہ خاتون نے کہا کہ اس کی حالت ایسی نہیں کہ وہ تنہا سفر کر سکے۔خاتون نے کہا کہ اس کی چھوٹی بیٹی بھی ساتھ ہے، اس لیے وہ شوہر کے ساتھ ہی جانا پسند کرے گی۔اس حوالے سے ایرانی سفارتکار نے بتایا کہ خاتون کو ہرمزگان صوبے کے دارلحکومت بندرعباس میں واقع پولیس کیمپ میں منتقل کر دیا گیا ہے