لاہور(کرائم رپورٹر)تفتیشی پولیس نے وحدت کالونی سے چار سال قبل لاپتہ ہونیوالی خاتون نرگس بی بی کو کارروائی کرکے تحصیل منچن آباد سے بازیاب کرا لیا۔ کمزور بینائی والی خاتون اکیلی گھر سے رشتہ داروں سے ملنے نکلی تھی ،بحفاظت بازیابی پر اہلخانہ نے وحدت کالونی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔