اغواء ہونیوالی کرسچن لڑکی صوبہ سندھ سے بازیاب

لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا سے اغواء ہونیوالی کرسچن لڑکی نواب شاہ، صوبہ سندھ سے بازیاب کروا کر ملزم کوگرفتار کرلیا ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے نوٹس پر مغویہ لڑکی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیاایس ایس پی انویسٹی محمد نوید نے بازیاب ہونیوالی 16سالہ مغویہ صبا شفیق کو والدین کے سپرد کر دی ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق گرفتار ملزم محمد علی لڑکی کو ورغلا پھسلا کر ضلع بینظیر آباد، نواب شاہ صوبہ سندھ لے گیا تھا، فیکٹری ایریا ایس ایس او آئی یو پولیس ٹیم نے لڑکی کو بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کیالڑکی کے والد شفیق مسیح نے تھانہ فیکٹری ایریا میں بیٹی کے اغواء￿  کا مقدمہ درج کروایا تھاگرفتار ملزم محمد علی لڑکی صباء کے والد شفیق مسیح کا دوست ہے اور ان کے گھر آنا جانا تھامضبوط چالان مرتب کر کے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گاشہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری کی اولین ترجیح ہے،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے لڑکی کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم میں نقد انعام اور تعریفی اسناد تقسیم کیں،