اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)گوگیرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل اسلحہ کے زور پر اغوا کی جانے والی شادی شدہ خاتون (ر)کو بازیاب کرا لیا،آبادی میاں خاں بھٹہ علاول کی رہائشی شادی شدہ خاتون (ر)کو چند روز قبل ملزم جاوید نے اپنے ساتھی کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر مبینہ طور پر اغوا کرلیا تھا، جس پر تھانہ گوگیرہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ واقعہ کا ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مغویہ کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔پولیس نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ تفتیش کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کرلیا جبکہ ملزم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا۔