کراچی ،پنجاب سے لاپتہ ہونیوالی دو نوعمر لڑکیاں ڈیفنس سے بازیاب

کراچی(آئی این پی )پنجاب کے ضلع لودھراں سے لاپتہ ہونے والی دو نوعمر لڑکیاں کراچی کے علاقے ڈیفنس سے بحفاظت بازیاب کر لی گئیں۔پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے دونوں لڑکیوں کو ڈی ایچ اے فیز 7 ایکسٹینشن سے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق 14 اور 15 سالہ لڑکیاں مذکورہ علاقے میں اکیلی گھومتی ہوئی پائی گئیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں بحفاظت بازیاب کر لیا