لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے راوی روڈ سے اغوا ہونے والی جواں سالہ لڑکی کو بازیاب کر کے ملزم گرفتار کر لیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق سکواڈ نے کارروائی کے دوران نوانکوٹ کے علاقے کوٹ کمبوہ سے لڑکی کو بازیاب کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔مغویہ 15 سالہ کرن شہزادی کو 23 مئی کو 25سالہ جنید نے شمس پورہ سے اغوا کیا تھا جسکا مقدمہ تھانہ راوی روڈ میں درج تھا۔ ڈولفن ٹیم نے کرن کے والدین کو بازیابی سے مطلع کر دیا اور لڑکی کو نوانکوٹ تھانے منتقل کر دیا۔