چین فشریز برآمدات میں 149 ملین ڈالر کے ساتھ سب سے بڑی مارکیٹ ثابت ہوگی
اسلام آباد (آن لائن) وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے جولائی تا دسمبر 2024-25 کے دوران فشریز برآمدات کے اعداد و شمار کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ اس شعبے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں فشریز برآمدات کا حجم 253 ملین ڈالر تک پہنچ گیا، جس کے نتیجے میں ملکی معیشت اور زرِ مبادلہ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فشریز برآمدات کا حجم ایک لاکھ 22 ہزار میٹرک ٹن سے تجاوز کر چکا ہے، اور اس دوران فروزن مچھلی کی عالمی
مارکیٹ میں طلب میں اضافہ ہوا ہے