پاکستان کیساتھ تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ گیا: ڈپٹی ہائی کمشنر بنگلہ دیش

براہ راست پروازوں اور شپنگ روابط سے دوطرفہ تجارت کے امکانات میں نمایاں اضافہ ہوا: ثاقب صداقت
کراچی(آن لائن)بنگلا دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر ثاقب صداقت کا کہنا ہے  پاکستان کے ساتھ تجارت کا حجم حالیہ عرصے میں 20 فیصد اضافے سے ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز کے زیر اہتمام ڈسکشن سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ براہ راست پروازوں اور شپنگ روابط سے دوطرفہ تجارت کے امکانات میں نمایاں اضافہ ہوا، کراچی کے بعد لاہور سے بھی ڈھاکا کے لیے پروازیں شروع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان شپنگ روابط کو فروغ دیا جائے گا، بنگلا دیش کے سرکاری افسران کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے، یہ دورہ حکومتی اور عوام سے عوام کے رابطوں کو مضبوط بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کے حجم میں آنے والے دنوں میں اضافہ ہوگا