پاک سعودی تجارتی حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا

سعودی سرمایہ کاروں کی توانائی، زراعت، آئی ٹی اور تعمیراتی شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
اسلام آباد (آئی این پی )پاک سعودی تجارتی تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں دونوں  ممالک کے مابین تجارتی حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا  ۔ ایس آئی ایف سی   کی  سہولت کاری سے پاک سعودی تجارتی تعلقات  کو فروغ مل رہا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات میں 22 فیصد اضافہ  ہونے سے تجارتی حجم 546 ملین ڈالر سیبڑھ کر  700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا  ہے۔سعودی سرمایہ کاروں کی  جانب سے پاکستان کے توانائی، زراعت، آئی ٹی اور تعمیراتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں  دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔