چیئرمین پی پی کا وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو فاطمہ مجید سے ملاقات کرنے اور تعیناتی کا حکم
کراچی (آئی این پی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فشریز کی سربراہی کے لیے حیران کن اقدام کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے فشریز کیلئے ماہی گیر خاتون کو چیئرپرسن فشریز بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو فاطمہ مجید کی تعیناتی کا حکم دیا ہے۔بلاول بھٹو نے اس اہم تعیناتی کے حوالے سے وزیراعلی کو فاطمہ مجید سے ملاقات کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی ہائوس میں ساحلی علاقوں کے نمائندگان کا اجلاس بھی ہوا ہے۔فاطمہ مجید کا تعلق ماہی گیر گھرانے سے ہے۔چیئرمین فشریز کی پوسٹ کیلئے ماضی میں اربوں روپے کی بولیاں لگتی تھیں کیونکہ چیئرمین فشریز کا عہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ماضی میں فشریز میں کرپشن کے حوالے سے کیسز بھی سامنے آ چکے ہیں