ملک کے بالائی علاقوں میں بارش برسانے والی مغربی ہوائیں داخل

اسلام آباد(آئی این پی )محکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان، بونیر، پشاور، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، کرم، بنوں، باجوڑ، مہمند اور خیبرمیں بارش کی توقع ہے۔ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہو گئی ہیں، بارش و برفباری کی توقع ہے، خیبرپختونخوا میں   بارش اوربالائی علاقوں میں برفباری کی توقع ہے۔مری اور گلیات میں  بھی   بارش وبرفباری کاامکان ہے