لاہور(آئی این پی )لاہور سمیت پنجاب بھر کے میدانی علاقوں میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دوبارہ بارش برسانے والے سسٹم کے آج پیر سے پاکستان میں داخل ہونے کے امکانات ہیں۔ آج دوبارہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔