پنجاب کو مکمل طور پر پرامن اور کرائم فری بنانا ترجیحات میں شامل ہے مریم نواز

حکومت امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ملک کو دہشت گردی سے مکمل طور پر پاک کرنے کے عزم پر قائم ہے:وزیراعلیٰ 
لاہور(سپیشل رپفرٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بنوں اور کرم میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے دوران 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی اداروں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنے محافظوں پر فخر ہے۔مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں، جبکہ پوری قوم اس جدوجہد میں اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘انہوں نے کہا   نے کہا ہے کہ پنجاب کو مکمل طور پر پرامن اور کرائم فری بنانا ترجیحات میں شامل ہے۔ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنے کاعزم کررکھا ہے۔ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شرنے سرگودھا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایس ایچ او سب انسپکٹر عامر رضوان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے جان نچھاور کرنے والے قابل تحسین ہیں۔ پولیس اور دیگرسیکیورٹی اداروں کے شہدائے کرام قوم کا فخر ہیں۔