اسلام آباد( آن لائن )ورلڈ پولیو ڈے کے موقع پر خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے ہم سب کو متحد ہو کر پاکستان کو مکمل طور پر پولیو فری بنانا ہوگا۔ انہوں نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘یہ مہم صرف بیماری کے خاتمے کا نہیں بلکہ ایک محفوظ اور صحت مند مستقبل کے قیام کا عزم ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے 1994ء میں پاکستان میں پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا تھا، اور آج بھی اْن کا وڑن اس قومی مہم کی رہنمائی کر رہا ہے