پی یو جے نے ہمیشہ صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے صف اول کا کردار ادا کیا‘ نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
لاہور (سپیشل رپورٹر() وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے پی یو جے کے نومنتخب صدر نعیم حنیف، سیکرٹری قمر بھٹی اور ان کی پوری باڈی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے طویل اور قابلِ قدر جدوجہد رہی ہے۔ پی یو جے نے ہمیشہ صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے صفِ اول کا کردار ادا کیا اور ہر مشکل وقت میں صحافیوں کی مؤثر نمائندگی کی۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب حکومت صحافیوں کے تحفظ، فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ترجیحات میں صحافی برادری سرفہرست ہے اور حکومت اس حوالے سے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔