دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے ریاست پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں : علماء کا جمعہ کے اجتماعات سے خطاب
لاہور(سپیشل رپورٹر)قومی پیغام امن کمیٹی کی اپیل پر ملک بھر میں یوم پیغام پاکستان منایا گیا۔ کراچی سے خیبر تک تمام مکاتب فکر کے علماء ومشائخ ، ائمہ و خطباء ، ذاکرین وواعظین نے خطبات جمعہ میں عوام الناس کو پیغام پاکستان فتویٰ و بیانیہ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کا دہشتگردوں اور دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ، جو لوگ اسلام کے نام پر قتل و غارت گری کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں وہ اسلام کے باغی ، جہنم کا ایندھن اور خارجی ہیں۔قرآن و حدیث کی روشنی میں ملک بھر کے علماء و شیوخ اس بات پر متفق ہیں پاکستان اسلامی مملکت ہے، ایک اسلامی ریاست، ایمان تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ والی فوج، اس کے اداروں، علماء کرام اور اس میں بسنے والے مسلمانو ں اور غیر مسلموں پر حملے حرام ہیں ، یہ حملے اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کی کھلی نافرمانی ہیں، ایسے باغیوں اور خارجیوں کے خلاف جنگ میں تمام مکاتب فکر کے علماء اپنی ریاست، عوام اور مسلح افواج کے ساتھ کھڑے تھے ، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ریاست کے امن و استحکام کیلئے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں ، خیر کے ہر معاملے میں دین اور وطن کیلئے ہم ریاست ، حکومت ، افواج پاکستان اور سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، جہاں کہیں کوئی غیر شرعی معاملہ نظر آیا وہاں اعلائے کلمہ الحق بھی بلند کرنے گریز نہیں کیا جائے گا