وفاقی کابینہ نے قومی ٹیرف کمیشن کے چیئرمین کی تقرری کیلئے ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

َِِ ِٓاسلام آباد (آن  لائن) وفاقی کابینہ نے قومی ٹیرف کمیشن کے چیئرمین کی تقرری کے حوالے سے اہم ترمیم کی منظوری دی ہے، جس کے تحت کمیشن کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کا عمل شروع کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق  یہ ترمیم قومی ٹیرف کمیشن ایکٹ کے سیکشن 7 میں کی گئی ہے، جو نیشنل ٹیرف کمیشن کی چیئرمین شپ کی اسامی کو 16 ستمبر 2025 سے خالی ہونے کے بعد پر کرنے کی راہ ہموار کرے گی۔اس وقت نیشنل ٹیرف کمیشن کے رکن عبد الرشید شیخ کمیشن کے چیئرمین کے فرائض عارضی طور پر انجام دے رہے ہیں۔