لاہور(خصوصی رپورٹ) چھ ماہ بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تقرری کے لئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔خواہشمند امیدواراپنی درخواستیں اور پرفارما جو ایچ ای ڈی کی ویب سائٹ پر موجود ہے کو پر کرکے 22 مارچ تک دفتری اوقات میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نئی انارکلی میں جمع کر ائیں۔ 6 ماہ سے چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کا عہدہ اضافی چارج سے چلایا جا رہا ہے۔