مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری ،مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے ترمیم کی منظوری دیدی

سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے مجوزہ آئینی ترمیم کا پورا ڈرافٹ منظور کرلیا،کابینہ سے منظور شدہ ستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ ایوان میں پیش کر دیا جائے گا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے مجوزہ آئینی ترمیم کا پورا ڈرافٹ منظور کرلیا۔ذرائع کے مطابق کمیٹی نے 49 ترامیم کی شق وار منظوری دے دی، کابینہ سے منظور شدہ ستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل ایوان میں پیش کر دیا جائے گا۔۔ذرائع کے مطابق آئینی عدالتوں کے قیام اور زیرِ التوا مقدمات کے فیصلے کی مدت 6 ماہ سے بڑھا کر 1 سال کرنے کی ترمیم منظور کرلی گئی۔ ایم کیو ایم کی بلدیاتی نمائندوں کو فنڈ دینے سے متعلق ترمیم پر اتفاق کرلیا گیا۔چیئرمین قائمہ کمیٹی فاروق نائیک نے کہا ہر جماعت کو رائے دینے کا حق ہے، جس کی جو رائے ہوگی اس پر غور کریں گے۔